کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذں امین ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1902
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ : قَالَ : رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” امام ضامن ہوتا ہے ، اور مؤذن کو امین بنایا گیا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1902
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1903
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ ، اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ ، وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ تَرَكْتَنَا نَتَنَافَسُ فِي الْأَذَانِ بَعْدَكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهُ يَكُونُ بَعْدِي - أَوْ بَعْدَكُمْ - قَوْمٌ سَفَلَتُهُمْ مُؤَذِّنُوهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” امام ضامن ہوتا ہے ، اور مؤذن امین ہوتا ہے اے اللہ ! اماموں کی رہنمائی فرما اور اذان دینے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے ہمیں ایسی حالت میں کر دیا ہے کہ آپ کے بعد ہم اذان کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں گے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے بعد ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جن کے مؤذن ان کے بے وقوف لوگ ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1903
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1904
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ وَاهْدِ الْأَئِمَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَنَاحٌ مَوْلَى الْوَلِيدِ ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” امام ضامن ہوتا ہے ، اور مؤذن امین ہوتا ہے اے اللہ مؤذنین کی مغفرت کر دے اور ائمہ کی رہنمائی فرما “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جناح ہے ، جو ولید کا غلام ہے ازدی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ الثقات میں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1904
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں جناح مولیٰ الولید ضعیف راوی ہے۔
حدیث نمبر: 1905
وَعَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَاءُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى فِطْرِهِمْ وَسُحُورِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” موذنین مسلمانوں کی افطاری اور سحری کے حوالے سے ان کے امین ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1905
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔