حدیث نمبر: 1765
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَرَضَ بَيْتَ شِعْرٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةُ تِلْكَ اللَّيْلَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ قَزْعَةُ بْنُ سُوِيدٍ الْبَاهِلِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص عشاء کی نماز کے بعد ایک شعر سناتا ہے ، اس شخص کی اس رات کی نماز قبول نہیں ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید باہلی ہے ، جسے یحیی بن معین نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔