حدیث نمبر: 1758
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ ; فَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ الْعِشَاءُ ، وَإِنَّمَا سَمَّتْهَا الْأَعْرَابُ الْعَتَمَةَ مِنْ أَجْلِ إِبِلِهِمْ لِحِلَابِهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَغَيْلَانُ بْنُ شُرَحْبِيلَ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” دیہاتی لوگ تمہاری نماز کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آ جائیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ” عشاء “ کے نام سے مذکور ہے ، اور دیہاتی اسے ” عتمہ “ کہتے ہیں : کیونکہ انہوں نے اس وقت اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنا ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا غیلان بن شرحبیل نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ راوی ” ثقہ “ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا غیلان بن شرحبیل نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ راوی ” ثقہ “ ہیں ۔