حدیث نمبر: 1594
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَرَّ عَلَيَّ الشَّيْطَانُ فَأَخَذْتُهُ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى لَأَجِدُ بَرْدَ لِسَانِهِ فِي يَدِي ، فَقَالَ : أَوْجَعْتَنِي أَوْجَعْتَنِي " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوعبیدہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” شیطان میرے پاس سے گزرا ، تو میں نے اُسے پکڑ لیا اور اس کی گردن دبائی ، یہاں تک کہ اُس کی زبان کی ٹھنڈک ، مجھے اپنے ہاتھ پر محسوس ہوئی ، اُس نے کہا: آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے ، آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔