کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: کھڑے ہو کر پیشاب کرنا
عَنْ عُمَرَ قَالَ : مَا بُلْتُ قَائِمًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے ، کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1015
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبُولُ قَائِمًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حماد بن ابوحازم ہے ، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1016
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ : بَيْنَا سَعْدٌ يَبُولُ قَائِمًا إِذِ اتَّكَأَ فَمَاتَ ، قَتَلَتْهُ الْجِنُّ فَقَالُوا : نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ قَدْ رَمَيْنَاهُ بِسَهْمَيْنِ فَلَمْ نُخْطِئْ فُؤَادَهْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ . ¤
محمد محی الدین
ابن سیرین بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر پیشاب کر رہے تھے ، اسی دوران انہوں نے سہارا لیا اور انتقال کر گئے ، انہیں جنات نے قتل کیا تھا ، ان جنات نے یہ کہا: ہم نے خزرج قبیلے کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا ہے ، ہم نے انہیں دو تیر مارے ، جو سیدھے اُن کے دل پر لگے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابن سیرین نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1017
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ : قَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ يَبُولُ ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ : إِنِّي لَأَجِدُ فِي ظَهْرِي شَيْئًا ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ فَنَاحَتِ الْجِنُّ ، فَقَالُوا : نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ وَرَمَيْنَاهُ بِسَهُمٍ فَلَمْ يُخْطِ فُؤَادَهْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَقَتَادَةُ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا أَيْضًا . ¤
محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے ( ایک مرتبہ ) کھڑے ہو کر پیشاب کیا ، جب واپس آئے تو بولے : مجھے اپنی پشت میں کوئی چیز محسوس ہو رہی ہے ، کچھ دن کے بعد ان کا انتقال ہو گیا ، تو جنات نے ان کا نوحہ کرتے ہوئے یہ کہا: ہم نے خزرج قبیلے کے سردار سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا ہے ، ہم نے انہیں تیر مارا ، جو سیدھا اُن کے دل پر لگا ۔ :
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، قتادہ نے بھی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1018
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع