مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبَوْلِ قَائِمًا . باب: کھڑے ہو کر پیشاب کرنا
حدیث نمبر: 1018
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ : قَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ يَبُولُ ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ : إِنِّي لَأَجِدُ فِي ظَهْرِي شَيْئًا ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ فَنَاحَتِ الْجِنُّ ، فَقَالُوا : نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ وَرَمَيْنَاهُ بِسَهُمٍ فَلَمْ يُخْطِ فُؤَادَهْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَقَتَادَةُ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے ( ایک مرتبہ ) کھڑے ہو کر پیشاب کیا ، جب واپس آئے تو بولے : مجھے اپنی پشت میں کوئی چیز محسوس ہو رہی ہے ، کچھ دن کے بعد ان کا انتقال ہو گیا ، تو جنات نے ان کا نوحہ کرتے ہوئے یہ کہا: ہم نے خزرج قبیلے کے سردار سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا ہے ، ہم نے انہیں تیر مارا ، جو سیدھا اُن کے دل پر لگا ۔ : یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، قتادہ نے بھی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔