کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل کتاب سے سوال کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 923
عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - : لَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ ; فَإِنَّهُمْ لَنْ يَهْدُوكُمْ وَقَدْ أَضَلُّوا أَنْفُسَهُمْ ، إِمَّا أَنْ يُحَدِّثُوكُمْ بِصِدْقٍ فَتُكَذِّبُونَهُمْ ، أَوْ بِبَاطِلٍ فَتُصَدِّقُونَهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
ابوزعراء بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” تم اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کرو ! کیونکہ وہ تمہاری رہنمائی نہیں کریں گے ، وہ تو خود گمراہ ہیں ، یا تو یہ ہو گا کہ وہ تمہیں کوئی سچی بات بتائیں گے اور تم ان کی تکذیب کر دو گے ، یا یہ ہو گا کہ وہ تمہیں کوئی جھوٹی بات بتائیں گے ، اور تم ان کی تصدیق کر دو گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 923
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن