حدیث نمبر: 693
عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا لَهُ : بِآبَائِنَا [ أَنْتَ ] وَأُمَّهَاتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ الْحَدِيثَ ، فَلَا نَقْدِرُ أَنْ نُؤَدِّيَهُ كَمَا سَمِعْنَا . قَالَ : " إِذَا لَمْ تُحِلُّوا حَرَامًا ، وَلَمْ تُحَرِّمُوا حَلَالًا ، وَأَصَبْتُمُ الْمَعْنَى - فَلَا بَأْسَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ يَعْقُوبَ وَلَا أَبَاهُ . ¤
محمد محی الدین
یعقوب بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی : ہمارے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں ، یا رسول اللہ ! ہم آپ سے کوئی حدیث سنتے ہیں ، لیکن اس بات کی قدرت نہیں رکھتے کہ اس کو بعینہ اسی طرح بیان کریں ، جس طرح ہم نے سنی تھی ، ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) روایت کا مفہوم نقل کرتے ہوئے اگر تم لوگ کسی حرام چیز کو حلال نہیں کر دیتے اور حلال چیز کو حرام قرار نہیں کر دیتے ، اور مفہوم درست بیان کرتے ہو ، تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں دیکھا ، جس نے یعقوب کا یا اُس کے والد کا ذکر کیا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں دیکھا ، جس نے یعقوب کا یا اُس کے والد کا ذکر کیا ہو ۔