کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ( قیامت کے دن ) ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق اُٹھایا جائے گا
حدیث نمبر: 442
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا ، فَمَنْ هَوِيَ الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا " . ¤ قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ : " يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ " فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” ( قیامت کے دن ) ہر شخص کو اُس کی خواہش کے مطابق اُٹھایا جائے گا ، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی ، وہ کافروں کے ساتھ ہو گا ، اور اُس نے ( دنیا میں ظاہری طور پر ، مسلمانوں کی طرح کا ) جو عمل کیا ہو گا ، وہ اُسے کوئی فائدہ نہیں دے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” صحیح “ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں : ” ہر شخص کو اُس ( عقیدے ) کے مطابق زندہ کیا جائے گا ، جس ( عقیدہ ) پر وہ مرا تھا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 443
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ مَاتَ عَلَى مَرْتَبَةٍ مِنْ هَذِهِ الْمَرَاتِبِ يُبْعَثُ عَلَيْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ فِي أَحَدِ السَّنَدَيْنِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ، ان مراتب میں سے ، جس بھی مرتبے پر مرے ، گا قیامت کے دن اُسے اُسی پر زندہ کیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی دو اسناد میں سے ایک سند کے راوی ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی دو اسناد میں سے ایک سند کے راوی ثقہ ہیں ۔