مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ تُحْشَرُ كُلُّ نَفْسٍ عَلَى هَوَاهَا . باب: ( قیامت کے دن ) ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق اُٹھایا جائے گا
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا ، فَمَنْ هَوِيَ الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا " . ¤ قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ : " يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ " فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” ( قیامت کے دن ) ہر شخص کو اُس کی خواہش کے مطابق اُٹھایا جائے گا ، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی ، وہ کافروں کے ساتھ ہو گا ، اور اُس نے ( دنیا میں ظاہری طور پر ، مسلمانوں کی طرح کا ) جو عمل کیا ہو گا ، وہ اُسے کوئی فائدہ نہیں دے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” صحیح “ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں : ” ہر شخص کو اُس ( عقیدے ) کے مطابق زندہ کیا جائے گا ، جس ( عقیدہ ) پر وہ مرا تھا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔