کتب حدیث › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب › باب: ایمان کے خصال کا بیان
❮
❯
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ الْإِيمَانِ : مَنْ إِذَا غَضِبَ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ ، وَمَنْ إِذَا رَضِيَ لَمْ يُخْرِجْهُ رِضَاهُ مِنْ حَقٍّ ، وَمَنْ إِذَا قَدِرَ لَمْ يَتَعَاطَ مَا لَيْسَ لَهُ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، وَهُوَ كَذَّابٌ .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں ، ایمان کے اخلاق میں سے ہیں ، جو شخص غضبناک ہو تو اُس کا غضب اُسے باطل میں داخل نہ کروا دے ، اور جو شخص راضی ہو ، تو اُس کی رضامندی اُسے حق سے نہ نکال دے ، اور ایسا شخص کہ جب وہ قدرت رکھتا ہو ، تو وہ چیز نہ لے ، جس کا اُسے حق نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حسین ہے اور وہ کذاب ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 197
درجۂ حدیث محدثین: إسناده موضوع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى معجمه الصغير 61/1 ، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 147»
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْإِيمَانِ ، قَالَ : " الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : صبر اور نری ( یا سخاوت ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 198
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1849 اورده المؤلف فى المقصد العلى 37 ، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 111/3»