مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي خِصَالِ الْإِيمَانِ . باب: ایمان کے خصال کا بیان
حدیث نمبر: 197
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ الْإِيمَانِ : مَنْ إِذَا غَضِبَ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ ، وَمَنْ إِذَا رَضِيَ لَمْ يُخْرِجْهُ رِضَاهُ مِنْ حَقٍّ ، وَمَنْ إِذَا قَدِرَ لَمْ يَتَعَاطَ مَا لَيْسَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں ، ایمان کے اخلاق میں سے ہیں ، جو شخص غضبناک ہو تو اُس کا غضب اُسے باطل میں داخل نہ کروا دے ، اور جو شخص راضی ہو ، تو اُس کی رضامندی اُسے حق سے نہ نکال دے ، اور ایسا شخص کہ جب وہ قدرت رکھتا ہو ، تو وہ چیز نہ لے ، جس کا اُسے حق نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حسین ہے اور وہ کذاب ہے ۔