مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ باب: غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9999
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَعَلِيٍّ : " نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ حَصًى " . فَنَاوَلَهُ ، فَرَمَى بِهِ وُجُوهَ الْقَوْمِ ، فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا امْتَلَأَتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحَصْبَاءِ ، فَنَزَلَتْ : وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى الْآيَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : مجھے مٹھی بھر کنکریاں پکڑاؤ ، انہوں نے وہ پکڑائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دشمن کی طرف پھینکیں ، تو دشمن میں سے کوئی فرد ایسا نہیں بچا ، جس کی آنکھیں اس کنکریوں سے بھر نہ گئی ہوں ( یعنی ان کے اثرات سے متاثر نہ ہوئی ہوں ) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” جب تم نے کنکریاں پھینکی تھیں ، تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی تھیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔