مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ باب: غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9998
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ كَفًّا مِنَ الْحَصَى ، فَاسْتَقْبَلَنَا بِهِ فَرَمَى بِهَا ، وَقَالَ : " شَاهَتِ الْوُجُوهُ " فَانْهَزَمْنَا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ، آپ نے مٹھی بھر کنکریاں لیں ، ہم ( یعنی مشرکین مکہ ) آپ کے سامنے آئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھینک دیا اور فرمایا : یہ چہرے قبیح ہو جائیں ، تو ہم پسپا ہو گئے ، اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” جب تم نے کنکریاں پھینکی تھیں ، تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی تھیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔