حدیث نمبر: 9985
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ سِيمَا الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَمَائِمُ بِيضٌ قَدْ أَرْسَلُوهَا إِلَى ظُهُورِهِمْ ، وَيَوْمَ حُنَيْنٍ عَمَائِمُ حُمْرٌ ، وَلَمْ تُقَاتِلِ الْمَلَائِكَةُ فِي يَوْمٍ إِلَّا يَوْمَ بَدْرٍ ، إِنَّمَا كَانُوا يَكُونُونَ عَدَدًا وَمَدَدًا لَا يَضْرِبُونَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے دن فرشتوں کی مخصوص نشانی سفید عمامے تھے ، انہوں نے ان کے شملے پیچھے لٹکائے ہوئے تھے ، اور غزوہ حنین کے موقع پر ، ان کی نشانی سرخ عمامے تھے ، لیکن فرشتوں نے جنگ میں حصہ ، صرف غزوہ بدر کے موقع پر لیا تھا ، ویسے وہ تعداد زیادہ ظاہر کرنے کے لئے شریک ہوتے تھے ، لیکن لڑائی میں حصہ نہیں لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ابومالک جنبی ہے ، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9985
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف