مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ باب: غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9975
وَعَنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ قَالَ : كَانَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمَ بَدْرٍ مُعَلَّمًا بِرِيشَةِ نَعَامَةٍ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ : مَنْ رَجُلٌ أُعْلِمَ بِرِيشَةِ نَعَامَةٍ ؟ فَقِيلَ : حَمْزَةُ بْنُ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ . قَالَ : ذَاكَ الَّذِي فَعَلَ بِنَا الْأَفَاعِيلَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ .
محمد محی الدین
حارث تیمی بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے دن سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے شتر مرغ کے پر کو اپنا مخصوص نشان بنایا ہوا تھا ، مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: وہ شخص کون ہے جس کا مخصوص نشان شتر مرغ کا پر ہے ؟ تو بتایا گیا : وہ حمزہ بن عبدالمطلب ہیں ، تو اس نے کہا: یہی وہ صاحب ہیں ، جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا ہے ( یعنی ہمیں نقصان پہنچایا ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔