حدیث نمبر: 9861
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ تُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ عَلَيْهَا : ( أَنْ لَا يُشْرِكْنَ وَلَا يَزْنِينَ ) الْآيَةَ ، قَالَتْ : فَوَضَعَتْ يَدَهَا عَلَى رَأْسِهَا حَيَاءً ، فَأَعْجَبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَى مِنْهَا ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَقِرِّي أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ ، فَوَاللَّهِ مَا بَايَعْنَا إِلَّا عَلَى هَذَا ، قَالَتْ : فَنَعَمْ ، إِذًا فَبَايَعَهَا بِالْآيَةِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَوْ غَيْرِهِ عَنْ عُرْوَةَ . وَالْبَزَّارُ لَمْ يَشُكَّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کرنے کے لئے آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ بیعت لی کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی ، وہ زنا نہیں کریں گی ( جس کا ذکر پوری آیت میں ہے ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : تو اس خاتون نے حیاء کی وجہ سے اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی یہ بات اچھی لگی ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے خاتون ! تم اقرار کرو ، اللہ کی قسم ہم نے بھی ان امور پر بیعت کی تھی ، تو اس خاتون نے کہا: پھر ٹھیک ہے ، پھر اس نے اس آیت کے حکم کے مطابق بیعت کر لی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ بات معمر نے زہری ، یا شاید ان کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے عروہ سے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس میں کسی شک کا اظہار نہیں کیا ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 9861
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (70) اخرجه احمد فى المسند (151/6)»