حدیث نمبر: 9751
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً فَغَنِمُوا خَمَّسَ الْغَنِيمَةَ ، فَضَرَبَ ذَلِكَ فِي خَمْسَةٍ ثُمَّ قَرَأَ : ( وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ ) [ إِلَى قَوْلِهِ :( للَّهِ ) مِفْتَاحُ كَلَامِ : ( للَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ) ] فَجَعَلَ سَهْمَ اللَّهِ وَسَهْمَ الرَّسُولِ وَاحِدًا ( وَلِذِي الْقُرْبَى ) فَجَعَلَ هَذَيْنِ السَّهْمَيْنِ قُوَّةً فِي الْخَيْلِ وَالسِّلَاحِ ، وَجَعَلَ سَهْمَ الْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ لَا يُعْطِيهِ غَيْرَهُمْ ، وَجَعَلَ الْأَسْهُمَ الْأَرْبَعَةَ الْبَاقِيَةَ : لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِرَاكِبِهِ سَهْمٌ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنگی مہم روانہ کرتے تھے اور وہ لوگ مال غنیمت حاصل کرتے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت کو پانچ حصوں میں تقسیم کرتے تھے آپ اس کے پانچ حصے کرتے تھے پھر یہ آیت تلاوت کرتے تھے : ” تم لوگ یہ بات جان لو کہ تم جو بھی چیز غنیمت کے طور پر حاصل کرتے ہو اس کا پانچواں حصہ اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہو گا “ ۔ یہ آیت یہاں تک ہے : ” اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ، جو کچھ بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا حصہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ ایک ہی بناتے تھے اور قریبی رشتہ داروں کے لئے ( حصہ ہو گا ) تو آپ یہ دو حصے گھوڑے اور ہتھیار کے ذریعے قوت حاصل کرنے میں استعمال کرتے تھے آپ یتیموں مسکینوں اور مسافروں کا حصہ ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیتے تھے جبکہ باقی کے چار حصے آپ گھوڑے کے دو حصے اور اس کے سوار کا ایک حصہ اور پیادہ شخص کا ایک حصہ کے اصول کے تحت تقسیم کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9751
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12660)»