حدیث نمبر: 974
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ خَيْرٍ : كَمْ أَتَى عَلَيْكَ ؟ قَالَ : عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ . قُلْتُ : هَلْ تَذْكُرُ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْئًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، كُنَّا بِبِلَادِ الْيَمَنِ ، فَجَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ يَدْعُو النَّاسَ إِلَى خَيْرٍ وَاسِعٍ ، فَكَانَ أَبِي مِمَّنْ خَرَجَ وَأَنَا غُلَامٌ ، فَلَمَّا رَجَعَ أَبِي قَالَ لِأُمِّي : مُرِي بِهَذِهِ الْقِدْرِ فَلْتُرَاقَ لِلْكِلَابِ ; فَإِنَّا قَدْ أَسْلَمْنَا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي كَثِيرٌ مِمَّا يَتَعَلَّقُ بِالتَّارِيخِ وَغَيْرِهِ فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . ¤
محمد محی الدین

عبدالملک بن سلع بیان کرتے ہیں : میں نے عبدخیر سے دریافت کیا : آپ کی عمر کتنی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : 120 سال ، میں نے دریافت کیا : کیا آپ کو زمانہ جاہلیت کی کوئی چیز یاد ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! ہم یمن میں اپنے علاقے میں تھے ، ہمارے پاس اللہ کے رسول کا مکتوب آیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ایک کشادہ بھلائی کی طرف دعوت دی تھی ، میرے والد بھی جانے والوں میں شامل تھے ، میں ان دنوں لڑکا تھا ، جب میرے والد واپس آئے ، تو انہوں نے میری والدہ سے کہا : تم ہنڈیا کے بارے میں ہدایت کرو ، کہ اُس کا کھانا کتوں کے آگے ڈال دیا جائے ، کیونکہ ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ایسی بہت سی روایات ، جو تاریخ اور دیگر امور سے متعلق ہیں ، وہ صحابہ کرام کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں آئیں گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 974
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 1559 اورده المؤلف فى المقصد العلى 100»