مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ نِسْيَانِ الْعِلْمِ . باب: علم کو بھول جانا
حدیث نمبر: 975
قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنِّي لَأَحْسَبُ الرَّجُلَ يَنْسَى الْعِلْمَ كَمَا يَعْلَمُهُ لِلْخَطِيئَةِ يَعْمَلُهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا أَنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو شخص علم کو بھول جاتا ہے ، اُس کی مثال اُس شخص کے مانند ہے ، جو کسی غلطی کے ارتکاب کے لیے اس علم کو سیکھتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔