مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ . باب: جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا ، وہ اس کی ہو گی
حدیث نمبر: 9721
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّيَّاتُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزَّكَاةِ وَغَيْرِهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا وہ اس کی ہو گی“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یسین بن معاذ زیات ہے اور وہ متروک ہے ۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث اس سے پہلے زکوۃ اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں ۔