مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الشِّعَارِ فِي الْحَرْبِ . باب: جنگ کے دوران شعار ( یعنی نعرا )
حدیث نمبر: 9673
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَنَادَى عَلَيْهِمْ : " يَا أَصْحَابَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قُتَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو دیکھا کہ وہ پیچھے کی طرف ہٹ رہے ہیں ، تو آپ نے انہیں بلند آواز میں پکار کر کہا: اے سورت بقرہ والو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن قتیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔