حدیث نمبر: 9674
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ : " كَيْفَ تُقَاتِلُونَ [ الْقَوْمَ ] إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ ؟ " فَقَامَ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ الْقَوْمُ مِنَّا حَيْثُ يَنَالُهُمُ النَّبْلُ كَانَتِ الْمُرَامَاةُ بِالنَّبْلِ ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى تَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الْحِجَارَةُ كَانَتْ لَهُمُ الْمُرَاضَخَةُ بِالْحِجَارَةِ ، وَأَخَذَ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ حَجَرًا فِي يَدِهِ وَحَجَرَيْنِ فِي حُجْزَتِهِ ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى تَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْمُدَاعَسَةُ بِالرِّمَاحِ ، فَإِذَا انْقَضَتِ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْجِلَادُ بِالسُّيُوفِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بِهَذَا أُنْزِلَتِ الْحَرْبُ ، مَنْ قَاتَلَ فَلْيُقَاتِلْ قِتَالَ عَاصِمٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَجْهُولٌ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن حجاج بن حسین بن سائب بن ابولبابہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ بدر کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جب تم دشمن کا سامنا کرو گے تو ان کے ساتھ کیسے جنگ کرو گے ؟ تو عاصم بن ثابت کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جب دشمن ہمارے سامنے اس مقام پر ہو جہاں تک تیر پہنچ سکتا ہو ، تو ان پر تیراندازی کی جائے گی جب وہ اور قریب ہو جائے ، یہاں تک کہ ہمارے پاس پہنچ جائے اور ان تک پتھر جا سکتے ہوں ، تو انہیں پتھروں کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جائے گی آدمی تین پتھر پکڑے گا ایک پتھر اس کے ہاتھ میں ہو گا ، اور دو پتھر اس کی جھولی میں ہوں گے جب دشمن اور قریب ہو اور ہمارے اتنا پاس ہو جائے کہ اس تک نیزہ پہنچ سکتا ہو ، تو پھر نیزے کے ذریعے اس سے لڑائی ہو گی جب نیزے ٹوٹ جائیں گے تو تلوار کے ذریعے لڑائی ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنگ کرنے کا یہی طریقہ نازل ہوا ہے جس شخص نے جنگ میں حصہ لینا ہو وہ عاصم کے بیان کردہ طریقے کے مطابق لڑائی کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حجاج نامی راوی کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے : یہ مجہول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9674
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4513)»