مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَإِخْرَاجِ الْكَفَرَةِ . باب: جزیرہ نما عرب کا بیان اور کفار کو وہاں سے نکالنا
حدیث نمبر: 9660
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ : كَانَ آخِرَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَخْرِجُوا يَهُودَ أَهْلِ الْحِجَازِ وَأَهْلِ نَجْرَانَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ ، وَاعْلَمُوا أَنَّ شِرَارَ النَّاسِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْهَا ثِقَاتٌ مُتَّصِلٌ إِسْنَادُهُمَا ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کلام ارشاد فرمایا تھا وہ یہ تھا : ” حجاز کے یہودیوں اور اہل نجران کو جزیرہ نما عرب سے نکال دینا تم لوگ یہ بات جان لو کہ لوگوں میں بدترین لوگ وہ ہیں ، جو اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتے ہیں“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان کے دو طریقوں میں سے ایک کی سند کے رجال ثقہ ہیں اور اس کی سند متصل ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔