مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْجِهَادِ بِالْأَجْرِ . باب: معاوضے کی بنیاد پر جنگ میں حصہ لینا
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ ، وَمَتْنُهُ قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَقَالَ رَجُلٌ : أَخْرُجُ مَعَكَ عَلَى أَنْ تَجْعَلَ لِي سَهْمًا مِنَ الْمَغْنَمِ ثُمَّ قَالَ : وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَتَغْنَمُونَ أَمْ لَا ؟ وَلَكِنِ اجْعَلْ لِي سَهْمًا مَعْلُومًا، فَجُعِلَتْ لَهُ ثَلَاثَةُ دَنَانِيرَ فَغَزَوْنَا فَأَصَبْنَا مَغْنَمًا فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَجِدُ لَهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا دَنَانِيرَهُ هَذِهِ الثَّلَاثَةَ الَّتِي أَخَذَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ . ¤سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت نقل کی ہے جس کا متن یہ ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک جنگی مہم پر بھیجا ایک شخص نے کہا: میں بھی تمہارے ساتھ جاؤں گا اس شرط پر کہ مال غنیمت میں سے جو حصہ ملے گا وہ تم مجھے دے دو گے پھر اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم ! مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ تمہیں مال غنیمت میں سے کچھ ملے گا بھی یا نہیں ملے گا ؟ تم میرے لئے کوئی متعین معاوضہ طے کر دو ! راوی کہتے ہیں : تو اس کے لئے تین دینار مقرر کر دیے گئے ہم نے جنگ میں حصہ لیا ہمیں مال غنیمت ملا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے اس شخص کے لئے دنیا اور آخرت میں صرف تین دینار ملتے ہیں ، جو اس نے وصول کیے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے جس نے سماع کی صراحت کی ہے ۔