مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ . باب: چھوٹے جھنڈوں اور بڑے جھنڈوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9645
وَعَنْ مُحَارِبٍ قَالَ : كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى زِيَادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الْعَدُوَّ لَا يَظْهَرُ عَلَى قَوْمٍ لِوَاؤُهُمْ - أَوْ قَالَ : رَايَتُهُمْ - مَعَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
محارب بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کو خط لکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” دشمن ایسی کسی قوم پر غالب نہیں آئے گا جن کا چھوٹا جھنڈا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) بڑا جھنڈا بنوبکر بن وائل سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کے پاس ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔