مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الرَّأْيِ وَالْخَدِيعَةِ فِي الْحَرْبِ باب: جنگ میں رائے ( کی بنیاد پر کوئی عمل کرنا ) اور ( دشمن کو ) دھوکہ دینا
حدیث نمبر: 9626
وَفِي رِوَايَةٍ : فَقَالَ عَمْرٌو : نَهَيْتُهُمْ أَنْ يُوقِدُوا نَارًا خَشْيَةَ أَنْ يَرَى الْعَدُوُّ قِلَّتَهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے انہیں اس اندیشے کے تحت آگ جلانے سے منع کیا تھا کہ دشمن ان کی کم تعداد کا اندازہ نہ لگا لے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے پہلی کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔