مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ جُيُوشَهُ قَالَ : " اخْرُجُوا بِسْمِ اللَّهِ ، تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ ، لَا تَغْدِرُوا وَلَا تَغُلُّوا وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَقْتُلُوا الْوِلْدَانَ وَلَا أَصْحَابَ الصَّوَامِعِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ : " وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا وَلَا امْرَأَةً وَلَا شَيْخًا " . ¤ وَفِي رِجَالِ الْبَزَّارِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے لشکر روانہ کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے : اللہ کا نام لے کر روانہ ہو جاؤ ، اور ان لوگوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جنگ کرو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا انکار کیا ہے تم عہد شکنی نہ کرو تم مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرو کسی کا مثلہ نہ کرو بچوں کو قتل نہ کرو ، اور نہ ہی عبادت گزار لوگوں کو قتل کرو ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” تم کسی بچے یا عورت یا بوڑھے آدمی کو قتل نہ کرو“ ۔ امام بزار کے رجال میں سے ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ نامی ایک راوی ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ امام بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔