حدیث نمبر: 9597
عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - حِينَ قَتَلَ ابْنَ النَّوَّاحَةِ : إِنَّ هَذَا وَابْنَ أُثَالٍ كَانَا أَتَيَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَسُولَيْنِ لِمُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَتَشْهَدَانِ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ ؟ " . فَقَالَا : نَشْهَدُ أَنَّ مُسَيْلِمَةَ رَسُولُ اللَّهِ . قَالَ : " لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَفْدًا لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَكُمَا " . قَالَ : فَجَرَتِ السُّنَّةُ : أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ . فَأَمَّا ابْنُ أُثَالٍ فَكَفَانَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَمَّا هَذَا فَلَمْ يَزَلْ ذَلِكَ فِيهِ حَتَّى أَمْكَنَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْهُ [ الْآنَ ] . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى مُطَوَّلًا ، وَإِسْنَادُهُمْ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

ابووائل بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جب ابن نواحہ کو قتل کروایا تو اس وقت انہوں نے یہ فرمایا : یہ اور ابن اثال یہ دونوں مسلیمہ کذاب کے سفیروں کے طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے دریافت کیا : کیا تم دونوں اس بات کی گواہی دیتے ہو ؟ کہ میں اللہ کا رسول ہوں ان دونوں نے جواب دیا : ہم یہ گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر میں نے کسی وافد ( یعنی سفیر ) کو قتل کروانا ہوتا ، تو میں تم دونوں کی گردنیں اڑوا دیتا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد یہی سنت جاری ہوئی کہ سفیروں کو قتل نہیں کیا جاتا جہاں تک ابن اثال کا تعلق ہے ، تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے اس کے حوالے سے کفایت کر دی ( یعنی وہ موت کا شکار ہو گیا ) جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے ( یعنی ابن نواحہ کا تعلق ہے ) تو یہ مسلسل اسی حالت میں رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اب ہمیں اس پر ق ابودے دیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ نے اسے طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے ان حضرات کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9597
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1681) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5097) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8957) اخرجه احمد فى المسند (3708)»