حدیث نمبر: 9516
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ ، وَهُوَ هَذَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - سِتَّ خِصَالٍ : أَنْ يُغْفَرَ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْعَةٍ مِنْ دَمِهِ ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ، وَيُحَلَّى حُلَّةَ الْإِيمَانِ ، وَيُزَوَّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ ، وَيُجَارَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَيَأْمَنَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ ، وَيُوضَعَ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ ، الْيَاقُوتَةُ مِنْهُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَيُزَوَّجَ ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ ، وَيُشَفَّعَ فِي سَبْعِينَ إِنْسَانًا مِنْ أَقَارِبِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " سَبْعَ خِصَالٍ " وَهِيَ كَذَلِكَ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند حدیث نقل کرتے ہیں ، جو حدیث اس سے پہلے گزری ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” شہید کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں چھ خصوصیات حاصل ہوں گی یہ کہ پہلی مرتبہ اس کے خون کے گرنے کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہو جائے گی اور وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے گا ، اور اسے ایمان کا حلہ پہنا دیا جائے گا ، اور حورعین کے ساتھ اس کی شادی کر دی جائے گی اسے قبر کے عذاب سے محفوظ رکھا جائے گا بڑی گھبراہٹ سے وہ محفوظ ہو گا اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا ، جس کا ایک یاقوت دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہو گا اس کی شادی حورعین سے تعلق رکھنے والی بہتر بیویوں سے کی جائے گی اور اس کے قریبی رشتہ داروں میں سے ستر افراد کے بارے میں اس کی شفاعت قبول ہو گی“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح اس کی مانند نقل کی ہے یہ امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” سات خصوصیات حاصل ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اور یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے ۔ امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9516
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (131/4)»