مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا باب: شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَفْضَلُ الْجِهَادِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يَلْتَقُونَ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ فَلَا يَلْفِتُونَ وُجُوهَهُمْ حَتَّى يُقْتَلُوا ، أُولَئِكَ يَتَلَبَّطُونَ فِي الْغُرَفِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ ، يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ رَبُّكَ إِذَا ضَحِكَ إِلَى قَوْمٍ فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبَانٍ ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ ، كَمَا نَقَلَ الذَّهَبِيُّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد ان لوگوں کا ہو گا جو پہلی صف میں دشمن کا سامنا کرتے ہیں اور پھر ان کے چہرے مڑتے نہیں ہیں ، یہاں تک کہ وہ شہید ہو جاتے ہیں یہ لوگ جنت کے بالائی بالا خانوں میں رہیں گے ان کا پروردگار ان کی طرف دیکھتا ہے اور جب وہ کسی قوم کی طرف دیکھ کر مسکرا دیتا ہے ، تو ان لوگوں پر حساب دینا لازم نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عنبسہ بن سعید بن ابان کے حوالے سے نقل کی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے جیسا کہ امام ذہبی نے یہ بات نقل کی ہے کسی نے اسے ضعیف نہیں کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔