مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْغُبَارِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ باب: اللہ کی راہ میں غبار کی فضیلت
وَعَنْ أَبِي الْمُصَبِّحِ قَالَ : بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ بِدَرْبٍ قَلَمْتَةَ إِذْ نَادَى الْأَمِيرُ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيُّ رَجُلًا يَقُودُ فَرَسَهُ فِي عِرَاضِ الْجَبَلِ فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ أَلَا تَرْكَبُ ؟ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُمَا حَرَامٌ عَلَى النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ وَأَبُو يَعْلَى ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ : " سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِي أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا الْمُصَبِّحِ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَقَالَ أَحْمَدُ فِي الرِّوَايَةِ الْأُخْرَى : " سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ " أَيْضًا . ¤ابومصبح بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم درب قلمتہ میں چل رہے تھے اسی دوران امیر مالک بن عبداللہ خثعمی نے ایک شخص کو بلند آواز میں پکارا جو اپنے گھوڑے کو پہاڑ کی طرف لے کے چل رہا تھا ، اور یہ کہا: اے ابوعبداللہ ! آپ سوار کیوں نہیں ہوتے ؟ تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں گے تو وہ دونوں جہنم پر حرام ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے دو طریقوں میں سے ایک روایت میں ان کے الفاظ یہ ہیں : ” دن کی ایک گھڑی کے لئے “ ۔ دو طریقوں میں سے ایک میں امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابومصبح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے دوسری روایت کے مطابق امام أحمد نے بھی یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” دن کی ایک گھڑی کے لئے “ ۔