حدیث نمبر: 945
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلَيَانِ : حَبَشِيٌّ وَقِبْطِيٌّ ، فَاسْتَبَّا يَوْمًا ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا : يَا حَبَشِيُّ ، وَقَالَ الْآخَرُ : يَا قِبْطِيُّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَقُولَا هَكَذَا ، إِنَّمَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے ، ایک حبشی تھا اور ایک قبطی تھا ، ایک مرتبہ دونوں میں تکرار ہو گئی ، تو اُن میں سے ایک نے کہا: اے حبشی ! اور دوسرے نے کہا: اے قبطی ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم دونوں اس طرح نہ کہو ! تم دونوں ایسے افراد ہو ، جو ( سیدنا ) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے خاندان سے تعلق رکھتے ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور اوسط میں نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 945
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8210 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 207/1 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4146»