مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ رُكُوبِ ثَلَاثَةٍ عَلَى دَابَّةٍ باب: تین افراد کا ایک جانور پر سوار ہونا
حدیث نمبر: 9375
وَلَهُ عِنْدُ الْبَزَّارِ قَالَ : أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ جَمْعٍ أَوْ عَرَفَةَ وَقُثَمُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَالْفَضْلُ خَلْفَهُ . ¤ وَإِرْدَافُهُ لِلْفَضْلِ فِي الصَّحِيحِ . ¤ وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
ان صحابی کے حوالے سے امام بزار نے
یہ روایت نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ سے یا شاید عرفہ سے روانہ ہوئے تو سیدنا قثم رضی اللہ عنہ آپ کے آگے بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا فضل رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھانے والی حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔ امام أحمد اور امام بزار کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔