مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ . باب: علم نسب کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ ؟ أَرْجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ . قَالَ : " بَلْ هُوَ رَجُلٌ ، وُلِدَ لَهُ عَشَرَةٌ ، فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ ، وَسَكَنَ الشَّامَ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارُ وَحِمْيَرُ عَرَبًا كُلُّهَا ، وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي سُورَةِ سَبَأٍ ، وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ هَذَا . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سبا کے بارے میں دریافت کیا : کہ وہ کیا ہے ؟ کیا وہ مرد ہے ؟ یا عورت ہے ؟ یا کوئی جگہ ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ مرد ہے ، جس کے دس بچے ہوئے تھے ، جن میں سے چھ یمن میں رہائش پذیر ہوئے اور ان میں سے چار شام میں رہائش پذیر ہوئے ، یمن میں رہنے والوں کے نام یہ ہیں : مذحج ، کندہ ، ازد ، اشعریون ، انمار اور حمیر عرب سبھی لوگ ، شامیوں کے نام یہ ہیں ، لخم ، جذام ، عاملہ اور غسان ۔
یہ روایت امام أحمد نے ( اپنی مسند میں ) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یزید بن حصین کی نقل کردہ روایت آگے آئے گی ، جو سورہ سہا سے متعلق باب کے ضمن میں آئے گی ، اور وہ اس روایت سے زیادہ مستند ہے ۔