مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ باب: گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ : فَرَسٌ لِلرَّحْمَنِ وَفَرَسٌ لِلْإِنْسَانِ وَفَرَسٌ لِلشَّيْطَانِ . فَأَمَّا فَرَسُ الرَّحْمَنِ فَمَا اتُّخِذَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقُوتِلَ عَلَيْهِ أَعْدَاءُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَمَّا فَرَسُ الْإِنْسَانِ فَمَا اسْتُبْطِنَ وَيُحْمَلُ عَلَيْهِ . وَأَمَّا فَرَسُ الشَّيْطَانِ فَمَا رُوهِنَ عَلَيْهِ وَقُومِرَ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں ایک گھوڑا رحمان کے لئے ہوتا ہے ایک گھوڑا انسان کے لیے ہوتا ہے ۔ ایک گھوڑا شیطان کے لئے ہوتا ہے جہاں تک رحمان والے گھوڑے کا تعلق ہے ، تو یہ وہ ہے جسے اللہ کی راہ میں رکھا گیا ہو اور اس پر سوار ہو کر اللہ کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کی جائے جہاں تک انسان والے گھوڑے کا تعلق ہے ، تو یہ وہ ہے ، جس کو سواری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور جس پر وزن لادا جاتا ہے جہاں تک شیطان والے گھوڑے کا تعلق ہے ، تو وہ یہ ہے جس پر مقابلہ بازی اور جوا کیا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔