حدیث نمبر: 9311
عَنْ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا غَزَوْنَا فَدَعَا رَجُلٌ فِي آخِرِ الْقَوْمِ فَقَالَ : يَا أَيُّهَا الْأَوَّلُ أَنْ نَنْتَظِرَهُ حَتَّى يَلْحَقَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ جب ہم کسی جنگ میں حصہ لینے کے لئے جائیں ، تو پیچے والے لوگوں میں سے کوئی شخص پکار کر کہے : اے پہلے والو ! تو آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم اس کا انتظار کریں جب تک وہ آ کے مل نہیں جاتا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9311
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1682) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7071)»