مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ السَّفَرِ بِالْقُرْآنِ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ باب: قرآن ساتھ لے کر دشمن کی سرزمین کی طرف سفر کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9310
عَنْ سَفِينَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ مَخَافَةَ أَنْ يَنَالَهُ الْعَدُوُّ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَفِينَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ قرآن ساتھ لے کر دشمن کی سرزمین کی طرف سفر کیا جائے اس اندیشہ کے تحت کہ کہیں دشمن اسے لے کر ( اس کی بے حرمتی نہ کرے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن سفینہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔