مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُهَاجِرْ وَأَقَامَ الدِّينَ وَشَرَائِعَهُ باب: جو شخص ہجرت نہ کرے اور دین اور اس کے احکام کو قائم رکھے
عَنْ صَالِحِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ فُدَيْكٍ قَالَ : خَرَجَ فُدَيْكٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ مَنْ لَمْ يُهَاجِرْ هَلَكَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَقِمِ الصَّلَاةَ وَآتِ الزَّكَاةَ وَاهْجُرِ السُّوءَ وَاسْكُنْ مِنْ أَرْضِ قَوْمِكَ حَيْثُ شِئْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ صَالِحَ بْنَ بَشِيرٍ أَرْسَلَهُ ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ فُدَيْكٍ . ¤صالح بن بشیر بن فدیک بیان کرتے ہیں سیدنا فدیک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! لوگ یہ کہتے ہیں : جو شخص ہجرت نہیں کرتا وہ ہلاکت کا شکار ہو گیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو برائی سے لاتعلق رہو اور اپنی قوم کے علاقے میں رہائش پذیر رہو جہاں تم چاہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ صالح بن بشیر نے اسے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے انہوں نے یہ نہیں کہا: کہ یہ سیدنا فدیک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ۔