مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِغَيْرِ إِذْنٍ وَلَا سَبَبٍ باب: جو شخص اجازت یا سبب کے بغیر ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کرے اس کا بیان
وَعَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ سَلَمَةَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَهُ بُرَيْدَةُ بْنُ الْحُصَيْبِ فَقَالَ : ارْتَدَدْتَ عَنْ هِجْرَتِكَ يَا سَلَمَةُ ؟ فَقَالَ : مَعَاذَ اللَّهِ إِنِّي فِي إِذْنٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَبُدُوًّا يَا أَسْلَمُ فَتَنَسَّمُوا الرِّيَاحَ ، وَاسْكُنُوا الشِّعَابَ ؟ " . فَقَالُوا : إِنَّا نَخَافُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَضُرَّنَا ذَلِكَ فِي هِجْرَتِنَا . فَقَالَ : " أَنْتُمْ مُهَاجِرُونَ حَيْثُ كُنْتُمْ " . ¤ قُلْتُ : لِسَلَمَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ایاس بن سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں : ان کے والد نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ آئے ان کی ملاقات سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سلمہ کیا تم ہجرت کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہو ؟ تو انہوں نے کہا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اجازت ملی ہوئی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اے اسلم قبیلے کے لوگو ! کیا تم لوگ بدوی زندگی اختیار کر لو گے کہ جہاں پر تم ہواؤں میں رہو اور گھاٹیوں میں رہائش اختیار کرو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہماری ہجرت کے حوالے سے ہمیں یہ چیز نقصان پہنچائے گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جہاں کہیں بھی ہو گے تم مہاجر ہو گے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ایاس بن سلمہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔