مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظَّلَمَةِ . باب: برے اہلکاروں اور ظالموں کے مددگاروں کا بیان
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ أُمَرَاءَ كَذَبَةً ، وَوُزَرَاءَ فَجَرَةً ، وَأُمَنَاءَ خَوَنَةً ، وَقُرَّاءً فَسَقَةً ، سِمَتُهُمْ سِمَةُ الرُّهْبَانِ وَلَيْسَ لَهُمْ رَغْبَةٌ - أَوْ قَالَ : رَعِيَّةٌ أَوْ قَالَ : رِعَةٌ - فَيُلْبِسُهُمُ اللَّهُ فِتْنَةً غَبْرَاءَ مُظْلِمَةً ، يَتَهَوَّكُونَ فِيهَا تَهَوُّكَ الْيَهُودِ فِي الظُّلْمِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ عِمْرَانَ الْكَلَاعِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت اُس وقت تک قائم نہیں ہو گی ، جب تک اللہ تعالیٰ جھوٹے حکمرانوں ، گناہگار وزیروں ، خیانت کرنے والے امینوں اور فاسق علماء کو نہیں بھیجے گا ، جن کا ظاہری حلیہ راہبوں جیسا ہو گا اور انہیں کوئی رغبت نہیں ہو گی ۔ یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ انہیں تاریک ، غبار آلود فتنے کا شکار کر دے گا ، جس میں وہ یوں بھٹکتے پھریں گے ، جس طرح یہودی ، ظلم کرنے میں بھٹکتے پھرتے تھے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن عمران کلاعی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔