مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظَّلَمَةِ . باب: برے اہلکاروں اور ظالموں کے مددگاروں کا بیان
حدیث نمبر: 9181
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ ذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آَخِرِ الزَّمَانِ " أَوْ قَالَ : " يَخْرُجُ رِجَالٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آَخِرِ الزَّمَانِ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْبَقَرِ يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي غَضَبِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس امت میں آخری زمانے میں ۔ راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں ۔ آخری زمانے میں ، اس امت میں ، ایسے لوگ نکلیں گے ، جن کے ساتھ گائے کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے ، وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں صبح کریں گے اور اُس کے غضب میں شام کریں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔