مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظَّلَمَةِ . باب: برے اہلکاروں اور ظالموں کے مددگاروں کا بیان
حدیث نمبر: 9179
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ قَبِيصَةَ أَوْ قَبِيصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : صَلَّى هَذَا الْحَيُّ مِنْ مُحَارِبٍ الصُّبْحَ فَلَمَّا صَلُّوا قَالَ شَابٌّ مِنْهُمْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّهُ سَيُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مَشَارِقُ الْأَرْضِ وَمَغَارِبُهَا وَإِنَّ عُمَّالَهَا فِي النَّارِ إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَدَّى الْأَمَانَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ شَقِيقُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
مسعود بن قبیصہ یا شاید قبیصہ بن مسعود بیان کرتے ہیں : انہوں نے محارب قبیلے کے علاقے میں ، صبح کی نماز ادا کی ، جب اُن لوگوں نے نماز ادا کر لی ، تو اُن میں سے ایک نوجوان نے یہ بات بتائی : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عنقریب زمین کے مشرقی اور مغربی علاقے تمہارے لیے فتح ہو جائیں گے اور وہاں کے اہلکار جہنم میں جائیں گے البتہ اُن لوگوں کا معاملہ مختلف ہے ، جو اللہ سے ڈریں اور امانت ادا کریں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شقیق بن حیان ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : وہ مجہول ہے ۔