مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ . باب: معصیت کے بارے میں ، ( حاکم وقت یا امیر کی ) اطاعت نہیں ہو گی
وَعَنْ أَبِي سُلَالَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ يَمْلِكُونَ أَرْزَاقَكُمْ يُحَدِّثُونَكُمْ فَيَكْذِبُونَ وَيَعْمَلُونَ وَيُسِيؤُونَ الْعَمَلَ ، لَا يَرْضَوْنَ مِنْكُمْ حَتَّى تُحَسِّنُوا قَبِيحَهُمْ وَتُصَدِّقُوا كَذِبَهُمْ ، فَأَعْطُوهُمُ الْحَقَّ مَا رَضُوا بِهِ فَإِذَا تَجَاوَزُوا فَمَنْ قُتِلَ عَلَى ذَلِكَ فَهُوَ شَهِيدٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوسلالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے ، جو تمہارے رزق کے مالک ہوں گے ، وہ تمہارے ساتھ بات کرتے ہوئے جھوٹ بولیں گے اور عمل کرتے ہوئے برے عمل کریں گے ، وہ تم سے اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گے ، جب تک تم اُن کی قبیح چیزوں کو اچھا قرار نہ دو ، اور ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق نہ کرو ، تم ان لوگوں کو حق دو ، جب تک وہ حق کے حوالے سے راضی رہتے ہیں ، اور جب وہ اس سے تجاوز کریں ، تو جو شخص ایسی صورتحال میں مارا جائے ، وہ شہید شمار ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔