حدیث نمبر: 9150
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " يَا سَعْدُ عَلَيْكَ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِكَ وَيُسْرِكَ وَمَنْشَطِكَ وَمَكْرَهِكَ وَأَنْ لَا تُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ إِلَّا أَنْ يَدْعُوكَ إِلَى خِلَافِ مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ فَإِنْ دَعَوْكَ إِلَى خِلَافِ مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ فَاتَّبِعْ كِتَابَ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے سعد ! تم پر اطاعت و فرمانبرداری لازم ہے ، جو تمہاری تنگدستی اور خوشحالی ، خوشی اور زبردستی ( ہر عالم میں ) ہو گی ، اور تم نے حکومت سے متعلقہ افراد کے ساتھ جھگڑا نہیں کرنا ، البتہ اس صورت کا حکم مختلف ہے ، جب وہ تمہیں اللہ کی کتاب میں موجود حکم کے خلاف کی طرف بلائیں ، اگر وہ تمہیں اللہ کی کتاب میں موجود حکم کے خلاف کی طرف بلائیں ، تو تم اللہ کی کتاب کی پیروی کرنا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9150
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1617)»