حدیث نمبر: 9149
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ مَرَّتْ عَلَيْهِ أَحْمِرَةٌ وَهُوَ بِالشَّامِ تَحْمِلُ خَمْرًا فَأَخَذَ شَفْرَةً مِنَ السُّوقِ فَقَامَ إِلَيْهَا حَتَّى شَقَّقَهَا ثُمَّ قَالَ : بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ ، وَعَلَى الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ وَعَلَى الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَعَلَى أَنْ نَقُولَ فِي اللَّهِ لَا تَأْخُذُنَا فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ ، وَعَلَى أَنْ نَنْصُرَ - أَحْسَبُهُ قَالَ - : الْمَظْلُومَ وَنَمْنَعَهُ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَنْفُسَنَا وَأَبْنَاءَنَا . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ ان کے پاس سے کچھ گدھے گزرے ، جن پر شراب لادی گئی تھی ، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ اس وقت شام میں موجود تھے ، انہوں نے بازار سے ایک چھری لی ، اور شراب کے مشکیزوں کی طرف جا کر انھیں چیر دیا ، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت اس بات پر کی تھی : کہ ہم چاک و چوبند ہونے اور سست ہونے ، تنگ دست ہونے یا خوشحال ہونے ( یعنی ہر حال میں ) اطاعت و فرمانبرداری سے کام لیں گے ، اور نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے ، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بات کریں گے ، اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت ہمیں گرفت میں نہیں لے گی ، اور ہم مظلوم کی مدد کریں گے ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر اس چیز کے حوالے سے حفاظت کریں گے ، جس کے حوالے سے ہم ، اپنی اور اپنے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9149
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1612)»