حدیث نمبر: 9151
وَعَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُحْرِجُوا أُمَّتِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ مَنْ أَمَرَ أُمَّتِي بِمَا لَمْ تَأْمُرْهُمْ بِهِ فَإِنَّهُمْ مِنْهُ فِي حِلٍّ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوعتبہ خولانی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم نے ارشاد فرمایا : ” تم میری امت کو حرج میں مبتلا نہ کرنا “ ۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر یہ فرمایا : ” اے اللہ ! جو شخص میری امت کو کوئی ایسا حکم دے ، جو حکم تو نے انہیں نہ دیا ہو ، تو وہ لوگ اس شخص کی طرف سے آزاد ہوں گے ( کہ اس کا وہ حکم نہ مانیں ) “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن زیاد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9151
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1598)»