مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ . باب: معصیت کے بارے میں ، ( حاکم وقت یا امیر کی ) اطاعت نہیں ہو گی
حدیث نمبر: 9144
وَعَنْ عِمْرَانَ وَالْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران رضی اللہ عنہ اور سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں کسی کی اطاعت نہیں ہو گی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔