حدیث نمبر: 9143
وَفِي رِوَايَةٍ : عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ زِيَادًا اسْتَعْمَلَ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ عَلَى جَيْشٍ فَأَتَاهُ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَلَقِيَهُ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ : أَتَدْرِي لِمَ جِئْتُكَ ؟ فَقَالَ لَهُ : لِمَ ؟ فَقَالَ : أَتَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ الَّذِي قَالَ لَهُ أَمِيرُهُ : قَعْ فِي النَّارِ ‌فَأُدْرِكَ فَاحْتُبِسَ فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ جَمِيعًا لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - " ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَلْفَاظٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ : " لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : حسن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : زیاد نے سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا عامل مقرر کیا ، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے ، اور لوگوں کے درمیان ان سے ملے اور فرمایا : کیا آپ جانتے ہیں ؟ میں آپ کے پاس کس لئے آیا ہوں ؟ انہوں نے دریافت کیا : کس لئے آئے ہیں ؟ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد ہے ؟ جو آپ نے اس شخص سے فرمایا تھا ، جسے اس کے امیر نے یہ کہا: تھا : تم آگ میں داخل ہو جاؤ ! لیکن پھر اس شخص کو پکڑ لیا گیا ، اس کو داخل نہیں ہونے دیا گیا ، ( جب بعد میں ) اس بات کی اطلاع ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا : ” اگر وہ شخص آگ میں داخل ہو جاتا ، تو وہ دونوں افراد ( یعنی وہ امیر اور وہ فرد ) آگ میں داخل ہوتے ، کیونکہ اللہ تعالی کی معصیت کے بارے میں ( کسی مخلوق کی ) اطاعت نہیں ہو گی “ ۔ سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ! سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں آپ کو یہ حدیث یاد دلانے کا ارادہ کر کے آیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں : ” خالق کی معصیت میں ، مخلوق کی اطاعت نہیں ہو گی “ ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9143
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3159) اخرجه احمد فى المسند (66/5)»