مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا ، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِ عُمَّالِكُمْ وَشِرَارِهِمْ ؟ " قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " خِيَارُهُمْ خِيَارُهُمْ لَكُمْ مَنْ تُحِبُّونَهُ وَيُحِبُّكُمْ وَتَدْعُونَ اللَّهَ لَهُمْ وَيَدْعُونَ اللَّهَ لَكُمْ ، وَشِرَارُهُمْ لَكُمْ مَنْ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ وَتَدْعُونَ اللَّهَ عَلَيْهِمْ وَيَدْعُونَ اللَّهَ عَلَيْكُمْ " . فَقَالُوا : أَلَا نُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لَا دَعُوهُمْ مَا صَامُوا وَصَلُّوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ يُونُسَ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ الْعِجْلِيُّ ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں تمہارے بہترین حکمرانوں اور بدترین حکمرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان میں سے بہتر وہ ہوں گے جو تمہارے لئے زیادہ بہتر ہوں گے جن سے تم محبت رکھو اور وہ تم سے محبت رکھیں تم ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو اور وہ تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں اور ان میں سے برے وہ ہوں گے جو تمہارے لئے زیادہ برے ہوں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں تم ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائے ضرر کرو اور وہ تمہارے خلاف اللہ تعالیٰ سے دعا کریں “ ۔ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم ان کے ساتھ جنگ نہ کریں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی نہیں ۔ جب تک وہ روزے رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں تم انہیں ایسے ہی رہنے دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن یونس ہے ، جسے أحمد عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔